اغوا ہونے والے چار سالہ بچے کی لاش برآمد

رپورٹ 🙁 حاجی محسن ہاشمی)دردناک اور افسوسناک خبرتھانہ بھارہ کہو کے علاقہ سے اغوا ہونے والے 4سالہ بچے کی ڈیڈ باڈی برآمدچار سالہ عمر کو چار روز پہلے اس کے گھر کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا نہ زمین پھٹی اور نہ آسمان
اغوا کے متعلق مقدمہ تھانہ بھارہ کہو میں درج کیا گیا تھا ڈی آئی جی آپریشنز نے بچے کی بازیابی کے لئے ایس پی سٹی کی زیرنگرانی پانچ ٹیمیں تشکیل دی تھیں پولیس ٹیموں نے اغوا میں ملوث دو ملزمان حمزہ اور آفتاب کو گرفتار کیا تھاملزمان نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ انہوں نے بچے کو ایک گھر میں رکھا ہوا تھاپولیس ٹیمیں اس گھر میں گئیں تو بچے کی ڈیڈ باڈی برآمد ہوئی بچے کو اس کے والد کے سگے کزن حمزہ نے اپنے دوستوں کے ہمراہ تاوان کی خاطر اغوا کیا تھامفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں تاوان کے متعلق پولیس کو کسی قسم کی اطلاع نہیں تھی
پولیس کے سینیر افسران موقع پر پہنچ گیے ہیں
قانونی کارروائی کے بعد بچے کی ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کیا جائے گا ترجمان اسلام آباد پولیس

Comments (0)
Add Comment