افتخار چوہدری کا داماد گرفتار

وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے اسکینڈل میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے، اس کیس میں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے داماد مرتضیٰ کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کیس میں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے صاحبزادے ارسلان افتخارکا نام بھی شامل ہے۔ ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے اسکینڈل کی تحقیقات قومی احتساب بیور (نیب) کر رہا ہے۔

ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے سادہ لوح افراد کو پلاٹ دینے کا جھانسہ دے کر انہیں کروڑوں روپوں سے محروم کر دیا تھا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

Comments (0)
Add Comment