افغان طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کامیاب

دوحہ (نیوزڈیسک )افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر میں امریکا کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق دوحا میں امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے نویں دور کا آج پانچواں روز ہے،سینئر صحافی مشتاق یوسفزئی کے مطابق طالبان ذرائع کے مطابق امریکا نے ان کے 98 فیصد مطالبات مان لیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان اور امریکا کے درمیان مکمل فائر بندی ہو گی، امریکی اور نیٹو افواج افغانستان میں اپنے آپریشنز روک دیں گے۔طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کا باضابطہ اعلان آج متوقع ہے اور اس اعلان کے بعد افغان انٹرا ڈائیلاگ شروع ہوں گے۔افغان طالبان کا کہنا ہے کہ ہم افغانستان کا نام ”اسلامی امارات افغانستان“ رکھنا چاہتے تھے اور امریکا مان گیا کہ طالبان حکومت بنانے کے بعد افغانستان کا نام ”اسلامی امارات افغانستان“ رکھ لیں۔

Comments (0)
Add Comment