اقتدار میں آکر 100 دن میں جنوبی پنجاب صوبہ بنائیں گے عمران خان

اسلام آباد(ایجنسیاں)تحریک انصاف اور جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے درمیان انضمام کا معاہدہ طے پاگیا ہے ‘معاہدے کے تحت تحریک انصاف اقتدار میں آکر 100 دن میں جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی پابند ہوگی جبکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ صوبہ بنانا آسان نہیں ہے‘ہم ابھی کمیٹی قائم کریں گے‘ جب تک بلدیاتی نظام نہیں آئے گا نچلی سطح پر لوگوں کے مسئلے حل نہیں ہوں گے‘ اصغرخان کیس کھل گیا ہے ‘خلائی مخلوق اورلاڈلے کا پتہ چل جائے گا‘الیکشن وقت پرہوں گے اورہونے بھی چاہئیں‘25جولائی کوالیکشن کیلئے تیار ہیںجبکہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذکے خسروبختیارکا کہناہے کہ ملکی اکائیوں میں توازن لانے کی ضرورت ہے‘ مسلم لیگ (ن) نے جنوبی پنجاب کو تقسیم کرنے کی کوشش کی‘ہمارے پاس تحریک انصاف سے ملنے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں تھا ۔ بدھ کو یہاں پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان اور جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کی جانب سے مذاکرات ہوئے ۔ مذاکرات کی کامیابی کے بعد عمران خان اور جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کی جانب سے بلخ شیر بشکریہ روزنامہ جنگ

Comments (0)
Add Comment