الیکشن میں تاریخ کے مہنگے ترین بیلٹ پیپرز کا استعمال

۔عام انتخابات 2018 کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کیلئے الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ افسران سے متعلقہ حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی تعداد مانگ لی، عام انتخابات میں ملکی تاریخ کے مہنگے ترین بیلٹ پیپرز استعمال ہونگے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے تمام ڈی آر او اور آر اوز کو اپنے حلقوں کے ووٹرزکی تعداد 30 جون تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بیلٹ پیپرز راؤنڈ فگرکی تعداد میں چھاپے جائیں گےاور کسی بھی پولنگ اسٹیشن پر 1201 ووٹر ہونے کی صورت میں 1300 بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں۔واٹر مارکڈ بیلٹ پیپرز ملکی تاریخ کے مہنگے ترین بیلٹ پیپرز ہونگے، الیکشن کمیشن کے مطابق یکم جولائی سے تینوں پرنٹنگ پریس بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا آغاز کریں گی۔
اسلام آباد، لاہور اورکراچی میں فوج کی نگرانی میں بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے، 21 کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی پر2 ارب روپے سے زائد خرچ ہوں گے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

Comments (0)
Add Comment