الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی کو نااہلیت قرار دینے سے متعلق پارٹی کے سربراہ عمران خان کی طرف سے دائر کیے گئے ریفرنس کو مسترد کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ضیاء اللہ آفریدی صوبہ خیبر پختون خوا کی اسمبلی کے رکن رہیں گے۔
عمران خان کی طرف سے دائر کیے گئے اس ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ چونکہ ضیاء اللہ آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا ہے اور اس کے بعد اُنھوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے اس لیے اُنھیں نااہل قرار دیا جائے بی بی سی اردو
الیکشن کمیشن نے عمران خان کی طرف سے دائر کیے گئے ریفرنس کو مسترد کر دیا ہے۔
