اماراتی سفیر سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کے فضائی دورے پر روانہ متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد بن عبید الزابی اپنی ٹیم کے ہمراہ سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے فضائی دورے پر روانہ ہو گئے۔متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد بن عبید الزابی نے اس حوالے سے اپنی ٹیم کے ہمراہ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات بھی کی ہے۔امارات کے قونصل جنرل برائے کراچی بخیت عتیق الرومیتی اور ہلالِ احمر یو اے ای کے سربراہ حمود الجونیبی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ملاقات کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو متحدہ عرب امارات کی ٹیم کی جانب سے صوبے بھر کے متاثرینِ سیلاب کے لیے بھرپور امداد کی یقین دہانی کرائی گئی۔ملاقات کے بعد امارات کے سفیر اور ٹیم کے ارکان سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے فضائی دورے پر روانہ ہو گئے۔
صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ بھی متحدہ عرب امارات کی ٹیم کے ہمراہ فضائی دورے پر گئے ہیں۔