امریکی کرنسی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کا تگڑا کم بیک، امریکی کرنسی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، پیر کو کاروباری روز کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 20 پیسے کے اضافے کے بعد 156 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک بھر میں انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 20 پیسے مہنگی ہو گئی ہے۔ روپے کے مقابلہ میں ایک امریکی ڈالر 156 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ دوسری طرف اوپن مارکیٹ کی طرح انٹر بینک میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی، کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی میں 5 پیسے اضافہ دیکھا گیا۔ انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ایک ڈالر 156 روپے 24 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔ دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز حصص مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، کاروبارکا مثبت انداز ہوا، آج دن بھر انویسٹرز کی طرف سے زبردست دلچسپی دکھائی گئی اور ایک روز کے دوران کاروبار 1.4 فیصد بڑھا۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس دوپہر 12 بجے کے قریب 31670.84 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا، وقفے کے بعد انویسٹرز نے ایک مرتبہ پھر زبردست دلچسپی دکھائی اور دو بجے کے قریب انڈیکس 31808.04 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا۔ کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 447.24 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 31928.55 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ پورے کاروباری روز 5 نفسیاتی حدیں بحال بھی ہوئیں اور پورے کاروباری روز 1.5 فیصد کا کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔

Comments (0)
Add Comment