انصاف نہ ملنے پر 59 ویں روز بھی بھوک ھڑتال جاری

سکھر( ریاض احمد جتوئی )انصاف نہ ملنے پر 59 ویں روز بھی سکھر پریس کلب کے سامنے بوک ھڑتال جاری
سکھر کے علاقے بچل شاہ میانی کی مکین جتوئی برادری کی جانب سے پلاٹ پر قبضہ کر کے جوان جتوئی کو قتل اور چھ افراد کو گولیاں مار کر شدید زخمی کرنے والے عمل میں ملوث جوابداروں میں لینڈ مافیا راؤشاکر ،غفار راجپوت ،مہیر جتوئی،عیسی ملک،ایوب سیلرو،پناہ لبانو دیگر کی عدم گرفتاری کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے گذشتہ ایک ماہ سے کئے جانے والے احتجاج کے باوجود انصاف نہ ملنے پر احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ 59 وين روز بھی جاری رکھا ۔بھوک ہڑتالی کیمپ میں موجود جتوئی برادری کے معززین دلمراد جتوئی ، محمد عیدن ،جتوئی یاسین جتوئی، حماد اللہ جتوئی ، ارسلان جتوئی ، حسن جتوئی ، حبیب اللہ خروس ، امتیاز ، شہزادو جتوئی ،اور معراج مہر۔ مہراب خان و دیگر کر رہے ہیں اس موقع پر مظاہرین کہنا تھاکے چھ ماہ گذر چکے انصاف کے لیئے دربدر ہے ہیں لیکن ابتک پولیس قتل مین ملوث جوابداروں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے جب کے سکھر کورٹ نے گرفتاری وارنٹ دیئے ہین پہر بہی قاتل گرفتار نہیں ہر رہے ہین مکینوں نے مزید کہا کہ بلڈر راﺅ شاکر نے پلاٹوں پر قبضہ کرکے برادری کے جوان جتوئی کو قتل کیا اور جبکہ چھ افراد گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے تھے مکینوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت دیگر بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ہمیں انصاف و تحفظ فراہم کیا جائےبصورت دیگر انصاف کی عدم فراہمی تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

Comments (0)
Add Comment