انٹرنیشنل ایسوی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کا آن لائن آجلاس دنیا کے 20 ممالک سے صحافیوں کی شرکت رپورٹ : محمد عامر صدیق آسٹریا۔
انٹرنیشنل ایسوی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کا آن لائن آجلاس ہوا جس میں دنیا بھر کے 20 ممالک سے صحافیوں نے شرکت کی
اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت وسیم بٹ اور نعت کے اشعار جاوید عظیمی نے بیان کئے
ان لائن اجلاس میں انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کے صدر شاہد چوہان ، سینئر نائب صدر خرم شہزاد، جنرل سیکرٹری ایاز محمود ایاز، فنانس سیکرٹری وسیم بٹ ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری مہوش خان، جوائنٹ سیکرٹری سرفراز فرانسس، ڈپٹی سکریٹری کاشف عزیز بھٹہ، انفارمیشن سیکرٹری شاہد ملک و دیگر نے شرکت کی. تنظیم کے جنرل سیکرٹری ایاز محمود نے آن لائن اجلاس میں شرکت کرنے والے صحافیوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے اجلاس کا باقاعدہ آغاز کیا. ایسوسی ایشن کے صدر شاھد چوھان نے تمام ممالک سے نئے شامل ہونے والوں صحافیوں کا شکریہ ادا کیا اور دیار غیر میں پاکستان کا نام روشن کرنے اور اورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ایسوسی ایشن کے حوالہ سے ان کی کارکردگی کو سراہا، سینئر نائب صدر خرم شہزاد نے تنظیم کو مزید بہتر اور فعال بنانے کیلئے زمہ دارانہ کردار ادا کرنے پر زور دیا.
اجلاس میں تنطیم کو مزید فعال کرنے کیلئے مختلف ممبران کی طرف سے تجاویز بھی پیش کی گئیں جس میں انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد ، آن لائن عید میٹنگ ، ادبی محافل، نوجوان صحافیوں کیلئے آن لائن تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کے ساتھ ایسوسی ایشن کو پاکستان کے مختلف پریس کلبوں کے ساتھ الحاق کرنے پر بات چیت ہوئی ۔
انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کے صدر شاھد چوھان نے زمہ داران کی باہمی مشاورت سے جدہ سعودیہ سے صحافی فہد رفیق کھوکھر کو ایسوسی ایشن کا ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا، اور اس کے ساتھ ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران اور مختلف ممالک سے کوآرڈینیٹررز کا اعلان کیا ہالینڈ سے سینئر صحافی جاوید عظیمی، یوکے سے سینئر صحافی عرفان احمد فراز اور ریاض سعودیہ سے شاہین جاوید ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران ہونگے. جبکہ مختلف ممالک سے کوآرڈینیٹررز جن میں یوسف چوہدری. امریکہ، شاھد گھمن. روس، عامر صدیق.آسٹریا، سید مدثر خوشنود شاہ. یواےای، رانا فیصل عزیز.ترکی، خالد خان. جاپان، مطیع اللہ. جرمنی، ضیاء سید. پرتگال، عقیل قادر. ناروے، عمران جاوید. نیوزی لینڈ، وسیم خان کوآرڈینیٹر سعودیہ اور عدیل ریاض، ڈپٹی کوآرڈینیٹر سعودیہ ہونگے
اجلاس میں اورسیز صحافیوں کو درپیش مسائل پر بات چیت ہوئی جس پر صدر شاھد چوہان کا کہنا تھا انٹرنیشل ایسوی ایشن آف پاکستان کے پلٹ فارم سے اورسیز صحافیوں کو انکی پہچان اور مسائل کو حل کروانے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا.