انگلینڈ کے خلاف پاکستان نے 12 کھلاڑی فائنل کرلئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کےلئے فائنل 12 کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا ہے ۔
لارڈز گرائونڈ پر پریکٹس کے بعد میڈیا سے گفتگو گرین کیپ کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ لائن اپ میں آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کھیلنے والے 11 کھلاڑیوں کے ساتھ حسن علی بھی شامل ہیں۔
پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 12 کھلاڑی فائنل کرلئے انہوں نے بتایا کہ حسن علی اور راحت علی میں سے کوئی ایک فائنل الیون کا حصہ بنے گا، محمد عامر مکمل فٹ اور میچ کیلئے تیار ہیں جبکہ اوپننگ بلے باز امام الحق نے خود کو ثابت کردیا ہے۔میچ کی تیاری کیلئے پاکستان ٹیم نے لندن میں بھرپور پریکٹس کی، کھلاڑیوں نے بولنگ بیٹنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھاکہ انگلش کرکٹ ٹیم فیورٹ کی حیثیت سے پاکستان کے خلاف سیریز شروع کرے گی جس کے باعث میزبان ٹیم پر دباؤ زیادہ ہوگا۔سرفراز احمد نے کہا کہ انہوں نے پاکستانی کرکٹرز سے کہا ہے کہ وہ بے خوف ہوکر کھیلیں اور کسی کے دباؤ میں نہ آئیں۔پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 12 کھلاڑی فائنل کرلئے ان کاکہنا تھا کہ نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل یہ ٹیم اگر اپنی اہلیت کے مطابق کھیلی تو انگلینڈ کو اپ سیٹ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔سرفراز احمد نے اپنے کھلاڑیوں پر واضح کیا کہ وہ کسی کھلاڑی کے بڑے نام اور اسٹار ڈم سے خوف زدہ نہ ہوں اور اپنے آپ پر یقین کریں۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہوگا

Comments (0)
Add Comment