اوباش کی 10 سالہ بچی سے زیادتی

اوباش کی 10 سالہ بچی سے زیادتی

گجرات کڑیانوالہ اوباش نوجوان کی دس سالہ بچی سے زیادتی پولیس کا فوری ایکشن زیادتی کرنے والا پولیس نے گرفتار کر لیا تفصیل کے مطابق تھانہ کڑیانوالہ موضع ہرڑ میں ایک اوباش نوجوان نے جاوید اقبال کی دس سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اس اطلاع پر ڈی پی او نے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ کڑیانوالہ کو احکامات جاری کر دیے کہ مقدمہ درج کر کے بچی کا میڈیکل کروایا جائے اور اس درندے کو فوری گرفتار کیا جائے جس پر ایس ایچ او تھانہ کڑیانوالہ توقیر رانجھا نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فورا جائے وقوعہ پر پہنچ کر دس سالہ لائبہ کو میڈیکل کے کیے ہسپتال روانہ کیا اور ملزم محمد بلال ولد اصغر علی قوم جٹ سکنہ ہرڑ کے خلاف زنا کا مقدمہ درج کر لیا اور چھاپہ مار کر دس سالہ لائبہ سے زیادتی کرنے والے ملزم محمد بلال کو گرفتار کر لیا ہے

Comments (0)
Add Comment