سرائے عالمگیر: پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری اظفر ریاض نے اپنے بیان میں کہاہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا حکومت کا شوق نہیں سابق حکمرانوں کی ماٹھی کارکردگی کا نتیجہ ہے
بجلی بحران سمیت دوسرے مسائل کو دیکھا جائے تو ن لیگی حکمرانوں کی نا اہلی کی وجہ سے مسائل ختم ہونے کی بجائے زیادہ ہوچکے ہیں جبکہ میاں برادران کی کرپشن کی وجہ سے ملکی ترقی کا پہیہ جام کیاہوا تھا جسے چلانے کے لیے یہ ناپسندیدہ کام پی ٹی آئی گورنمنٹ کی مجبوری بناہے انشااللہ عوامی اور ملکی مفاد کے خلاف کوئی سمجھوتہ قبول کریں گے نہ عوام خود کو بے سہارا سمجھے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے ہم عوام کو جوابدے ہیں اب قائد تحریک وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق تبدیلی کا آغاز ہوچکا ہے اور قوم کی امانت میں خیانت کرنے والوں کا احتساب عدلیہ کے ذریعے سرعام ہوگا اوربہت جلد محمود ایاز ایک ہی صف میں کھٹے ہوکر حساب دیں گے ۔