اٹلی کے شمالی شہر گینوا میں مصروف ترین موٹروے پر بنا پل گرنے سے 22 افراد ہلاک جبکہ معتدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پُل گرنے سے اے ٹین موٹر وے کا 100 میٹر کا حصہ بھی تباہ ہو گیا اور 300 فٹ کا گڑھا پڑ گیا اور کئی گاڑیاں پل کے ملبے تلے دب گئیں۔ شہر جنووا میں زمین سے 100 میٹر اونچائی پر بنا رابطہ پل کا ایک حصہ اس وقت زمین بوس ہوگیا جب پل پر سے کئی گاڑیاں گزر رہی تھیں جس میں درجنوں افراد سوار تھے۔