اپوزیشن کی کوششیں ناکام۔حکومت کوبڑی حمایت حاصل

وزیراعظم عمران خان کی مسلم لیگ ق کی قیادت کے ساتھ ملاقات ختم ہو گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ سے روانہ ہو گئے ہیں۔ق لیگ نے حکومت کی غیر مشروط حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا،وزیراعظم عمران خان نے حمایت کرنے پر ق لیگ کی قیادت کا شکریہ ادا کیا، میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ق لیگ وزیراعظم عمران خان اور مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت کی ملاقات وزیراعظم کے چیمبر میں ہوئی۔ اس ملاقات میں پرویز الٰہی، طارق بشیر چیمہ اور مونس الٰہی بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں مسلم لیگ ق نے وزیراعظم عمران خان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ملاقات میں چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہم حکومت کے اتحادی ہیں۔ بجٹ منظور کروانےمیں ساتھ دیں گے،وزیراعظم کو غیر مشروط حمایت کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ملک کی تعمیر و ترقی میں وزیراعظم عمران خا کا ساتھ دیں گے،حکومتی پالیسیوں کے ثمرات جلد نظر آنا شروع ہوں گے،ملاقات میں ق لیگ نے حکومت کا غیر مشروط حمایت کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ جب کہ وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ بجٹ میں غریب آدمیوں کو فوکس کیا ہے۔۔لوٹ مار کرنے والوں کو احتساب کے شکنجے سے گزرنا ہو گا۔عوام کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھاتے رہیں گے،حکومت کی حمایت کرنے پر ق لیگ کی قیادت کا مشکور ہوں۔اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔جب کہ جہانگیر ترین کا کہناہے کہ حکومتی وفد کچھ دیر بعد بی این پی مینگل سے ملاقات کرے گا۔ملاقات میں بی این پہی کے 6 نکاتی مطالبات سے متعلق پیش رفت سے متعلق بات چیت ہو گی۔اختر مینگل کے 6 نکاتی ایجنڈے پر 90 فیصد عمل ہو رہا ہے۔اختر مینگل نے مطالبات میں ذاتی فنڈ کا مطالبہ نہیں کیا۔

Comments (0)
Add Comment