اپوزیشن کا ممکنہ احتجاج،عمران خان نے اعلان کر دیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب کرنے کا اعلان، خطاب کے دوران وزیراعظم قوم کو آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق اعتماد میں لیں گے، اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج پر بھی ردعمل دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جلد قوم سے خطاب کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان جلد قوم سے خطاب کرکے قوم کو آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے سے متعلق آگاہ کریں گے اور اعتماد میں لیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنے خطاب کے دوران اپوزیشن جماعتوں کی ممکنہ احتجاجی تحریک سے متعلق بھی ردعمل دیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ بہترین ہے اس میں سخت شرائط نہیں ہیں۔سعودی عرب اور چین نے پاکستان کی مدد کی۔ دوست ممالک مدد نہ کرتے تو ملک ڈیفالٹ ہو جاتا۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ماضی کی غلط اقتصادی پالیسیوں کی بدولت آج ملک کی یہ حالت ہوئی ہے۔10 سال کے اندر تباہ کی گئی معیشت کوٹھیک کررہے ہیں۔ یہ سارے چور اکٹھے ہونا چاہتے ہیں عوام کبھی ان کا ساتھ نہیں دیں گے۔ لوگوں کو بلاول اور مریم کے افطار میں ملنے پر حیرت نہیں ہونی چاہیے ۔ دونوں نے ایک دوسرے کو کرپٹ کہا، یہ کرپٹ ٹولہ ابھی اکٹھا ہو رہا ہے۔ وزیراعظم کہتے ہیں کہ کرپٹ سیاسی مافیا اکنامی کے ذریعے بلیک میل کرنا چاہتا ہے۔پرانے نظام سے فائدہ اٹھانے والا سیاسی مافیا نئے نظام کی راہ میں روڑے اٹکانا چاہتا ہے۔ 22 سال تک اس گلے سڑے نظام کے خلاف جدوجہد کی ہے۔ وعدہ ہے کہ عوام کے ساتھ کبھی بے وفائی نہیں کروں گا۔

Comments (0)
Add Comment