اٹلی (پ ر)چیف اکرام الدین کا کرسچن کمیونٹی کے مذہبی پیشوا امبرٹو سے ملاقات دونوں کے درمیان ملاقات میں انسانیت کی خدمت کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین کا کرسچن کمیونٹی کے مذہبی پیشوا و پادر سینٹ تھامسو پرما چرچ امبرٹو سے ملاقات تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین کا کرسچن کمیونٹی کے مذہبی پیشوا و پادر سینٹ تھامسو پرما چرچ امبرٹو سے انکے افس میں ملاقات ہوئی دونوں کے درمیان ملاقات میں انسانیت کی خدمت کے حوالے سے بات چیت ہوئی اس موقع پر کرسچن کمیونٹی کے مذہبی پیشوا و پادر سینٹ تھامسو پرما چرچ امبرٹو نے کہا کہ ہمارا مشن و مقصد انسانیت کی خدمت ہے کیونکہ انسانیت کی خدمت ہی عبادت ہے ہر مذہب نے ہمیں انسانیت کی خدمت کا درس دیا ہے جو ایک اہم رکن ہے مذہبی پیشوا و پادر سینٹ تھامسو پرما چرچ امبرٹو نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کی ہے اور ہمیشہ انسانیت کی خدمت کیلئے کوشاں رہونگا مذہبی پیشوا امبرٹو نے کہا کہ غریب اور بے سہارا لوگوں کی خدمت ہی عبادت ہے اس موقع پر بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کیلئے ہم سب کو کردار ادا کرنا از حد ضروری ہے ہم سب کو انسانیت کی خدمت کیلئے متحد و متفق ہونے کی اشد ضرورت ہے تا کہ انسانیت کو درپیش مسائل و مشکلات بروقت حل ہو سکے اس موقع پر مذہبی پیشوا و پادر سینٹ تھامسو پرما چرچ امبرٹو نے کہا کہ کرونا وائرس جیسے عالمی وبا کے موقع پر ایک دوسرے کا خیال رکھنا چاہئے اور حکومتی تدابیر اختیار کرنا بھی از حد ضروری ہے تا کہ انسانیت کو کرونا وائرس عالمی وبا سے نجات مل سکے اس موقع پر بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین اور معروف و مقبول کرسچن کمیونٹی کے مذہبی پیشوا و پادر سینٹ تھامسو پرما چرچ امبرٹو نے کرونا وائرس عالمی وبا سے انتقال ہونے والوں کیلئے دعا بھی کیا کہ اللہ تبارک و تعالی کرونا وائرس سے مرنے والوں کو مغفرت نصیب فرمائے اور کرونا وائرس سے متاثر افراد کو اللہ تبارک و تعالی صحت کاملہ نصیب فرمائے۔آمین