ایلکس ہیلز نے انگلش ٹیم کا دورہ منسوخ کرنا بلاجواز قرار دیدیا

کراچی  پی ایس ایل ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل انگلینڈ کے ایلکس ہیلز کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا، میں نے ہمیشہ پاکستان میں کرکٹ کو انجوائے کیا اور یہاں خود کو محفوظ محسوس کیا ۔ 33 سالہ ہیلزاس سال سپر لیگ میں مختلف ٹیموں کی نمائندگی کرنے والے24 انگلش کرکٹرز میں سے ایک ہیں، ان میں سے 8 انگلینڈ کی موجودہ ٹیم کا حصہ ہیں۔ ہیلز نے کہا کہ جس طرح پاکستان ٹیم کووڈ وبا کے دوران انگلینڈ آئی اور ای سی بی کی مدد کی اس کے بعد مختصر دورے سے انکار کا جواز نہیں تھا۔ میں متعدد بار پاکستان آچکا ہوں ، یہاں کی مہمان نوازی زبردست اور کھیل کا معیار بہت عمدہ ہے، فینز ہمیشہ پرجوش ہوتے ہیں، یہ کرکٹ کیلئے بہترین جگہ ہے۔ انگلش کرکٹر نے پاکستان سپر لیگ کے معیار کی بھی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ بطور بیٹر یہ بہت سخت لیگ ہے، بولنگ کافی سخت ہے ، یہاں کی پچز پر اسکور کرنا مشکل ہے۔ پاکستان سپر لیگ دنیا کی بہترین لیگز میں سے ایک ہے

 

 

Comments (0)
Add Comment