عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 60 میں الیکشن ملتوی کرکے غیر آئینی کام کیا گیا ،چیف جسٹس نوٹس لیں۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں شیخ رشید نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 60 میں الیکشن ملتوی کئے جانے کی مخالف کردی اور اسے غیر آئینی اقدام قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اور عمران خان کو ہرانے کی سازش کی جارہی ہے ، اسی سازش کے تحت این اے 60 کا الیکشن ملتوی کیا جارہا ہے ،آئین و قانون کے تحت دنیا کی کوئی طاقت الیکشن نہیں روک سکتی ۔
شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ کسی حلقے میں فائرنگ اور ہلاکت ہو تو آر او الیکشن روک سکتا ہے،الیکشن کمیشن کا اقدام غیر آئینی ہے،امید ہے آئینی راستہ اختیار کیا جائےگا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں الیکشن روکنے کا کوئی شوق نہیں تھا، 500 کلو ایفی ڈرین کے کیس پر فیصلہ ہوا جو پہلے 10 اور پھر 22 جولائی کو کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ اختیار استعمال کرنا تھا تو کیپٹن (ر) صفدر کے حلقے میں الیکشن ملتوی کیوں نہ ہوئے؟ الیکشن کمیشن نے اگر آئینی قدم اٹھایا ہے تو کل ہائی کورٹ آکر بتائے۔بشکریہ روزنامہ جنگ