ایک جیل میں باپ اور بیٹی کو ملنے کی اجازت نہیں پرویز رشید

رہنما ن لیگ پرویز رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف سے ملاقات کرکے آیا ہوں، ایک ہی جیل میں قید ہونے کے با وجود باپ اور بیٹی کو ملنے کی اجازت نہیں،مریم نواز اور میاں نواز شریف کی 13 جولائی کے بعد آج پہلی بار ملاقات ہوئی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سینئررہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ ملاقات میں مریم نوازاورکیپٹن صفدرکو بھی اجازت دی گئی۔میاں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر اپنے عزم پر قائم ہیں۔

Comments (0)
Add Comment