روپوٹ( حاجی محسن ہاشمی )قانون امیرکی گھرکی لونڈی بن گیا یہ تصاویر باغ_آذاد_کشمیر کے ان معاشرتی نام نہاد ٹھیکیداروں اور ضلعی انتظامیہ کے منہ پر تھپڑ ہے سیاسی لیڈران زرا ایک نظر ادھر بھی کریں باغ ٹریفک پولیس کی من مانیاں اور بدمعاشیاں صرف غریبوں کے لئے ہی ہیں اچھی اور بڑی گاڑیوں کو سیلوٹ کے ساتھ پروٹوکول دے کر پاس کیا جاتا ہے جبکہ غریبوں کو معمولی سی غلطی کرنے پر پانچ سواور ہزار کے چلان تھما دیے جاتے ہیں یہ تصویر واٹرسپلائی روڈ کی ہے جہاں ون وے کی خلاف ورزی کرتی ہوئی دو گاڑیاں آتی ہیں ایک ٹو او ڈی اور ایک ٹیکسی جبکہ ٹو او ڈی کو راستہ بنوا کر گزار دیا جاتا ہے اور ٹیکسی والے کا 500 کا چلان کر دیا جاتاکیا باغ میں پیسے والوں اور اچھی گاڑی رکھنے والوں کے لیے کوئی اسپیشل قانون ہے اگر ایسا ہے تو ہمیں بھی بتایا جائے جب قانون سب کے لئے برابر ہے تو غریب اور کمزور کو ہی کیوں دبایا جاتا ہے ہم ٹریفک پولیس کے اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور انتظامیہ سے گزارش کرتے ہیں کہ جب قانون سب کے لئے برابر ہے تو اسے صرف کمزوروں پر ہی لاگو نہ کیا جاۓ سب پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائےجب قانوننون کے رکھوالے خود ہی قانون کی خلاف ورزی کریں گے تو شہری کیسے قانون پر عملدرآمد کریں گے.