ویک اینڈ پر کیا کیا جائے؟ اس حوالے سے 8 سال کی عمر میں کامیاب بزنس آئیڈیا پیش کرنے والا ننھا طالب علم برطانیہ کا کم عمر ترین کمپنی کا مالک بن گیا۔
14 سالہ جینک اوز نے 2017 ء میں ’آئی کول کڈ‘ نامی ویب سائٹ قائم کی جو کم عمر نوجوانوں کو تفریحی سرگرمیوں کے متعلق رہنمائی فراہم کرتی ہے۔اس 14 سالہ طالب علم کی کمپنی کے عملے میں 6 افراد شامل ہیں، جس کی ویب سائٹ خوب بزنس کر رہی ہے۔جینک اوز اسکول بھی جاتا ہے اور ساتھ ہی کاروبار بھی چلاتا ہے، اسکول میں لنچ بریک کے دوران کاروباری ای میلز بھیجتا ہے۔
کم عمر ترین برطانوی کمپنی کا مالک کئی مشہور شوبز اور سیاسی شخصیات سے انٹرویو بھی کر چکا ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ