وقت آنے پر مخالفین کو ووٹ کی طاقت بتائیں گے سجاد ابراہیم


سرائے عالمگیر(ارشد قاضی)پی ٹی آئی کے راہنما سجاد ابراہیم نے اپنے بیان میں کہاہے کہ سابق ایم پی اے چوہدری محمد ارشد کی قیادت میں پی ٹی آئی کارکن متحد و منظم ہیں وقت آنے پر مخالفین کو ووٹ کی طاقت سے بھر پور جواب دیں گیانہوں نے کہاکہ ملکی حالات گواہ ہیں کہ میاںنواز شریف اور حواریوں نے ترقیاتی کاموں کی آڑ میںقومی دولت کی لوٹ مار کرکے عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی آج ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے اگر ووٹر کو عزت دی ہوتی اور عوام سے کیے وعدے ایفا کیے ہوتے تو میاں نواز شریف آج یوں بے بسی کی حالت میں نہ ہوتے بلکہ عوام سیسہ پلائی دیوار بن کر ان کے ساتھ کھڑے ہوتے لیکن اب معافی ممکن ہے نہ کسی این آر او کی گنجائش باقی ہے بلکہ اب میاں برادران اور ان کے حواریوں کا جیل جانا ٹھہر گیا آج عوام قائد تحریک عمران خان کے ساتھ ہیں اور قائد کی زیر قیادت انتخابات میںپی ٹی آئی کو ووٹ دے کر کرپٹ مافیاکے احتساب کا اختیار دیں گے جس کے بعد ظلم و زیادتی سے پاک نیا نظام سامنے آئے کا جو عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کردے گا۔

Comments (0)
Add Comment