انگلینڈ (علی رضا)برمنگھم شہر میں عظیم الشان پروگرام سلسلہ دعوت تبلیغ دین انعقاد پزیر ہوا زیرسرپرستی علامہ ذوالفقار علی شاکر قادری سرپرست اعلی انجمن غلامان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم جس میں صاحبزاد حسنین رضا صدیقی صاحب نے خطاب کیا اور صاحبزادہ بلال حسین نوشاہی سہروردی صاحب اور صاحبزداہ محمد حماد علی شاکر صاحب نے نعت شریف پیش کی اورصاحبزادہ اعجاز حسین قادری وائس چئرمین انجمن غلامان مصطفی انٹر نیشنل نے خصوصی شرکت کی اور علامہ پیر ذوالفقار علی شاکرقادری نے اپنے خطاب میں خصوصی طور پر برطانیہ و یورپ کے حالات حاضرہ پر تبصرہ کرتے ہوے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے جو دیار غیر میں آ کر اپنے خاندانوں کی خدمت کے ساتھ ساتھ اسلام اور دین مصطفی کی ترویج واشاعت پر جو کام کیا ہے اس کی مثال نہں ملتی انھوں نے ہماری نوجوان نسل اور بچوں کے لیے مساجد مدرسے سکول وکالج پر ان تھک محنت کی مگر اس ہرفتن دور میں ہم اپنی ملت و قوم کی نوجوان نسل اور بچوں کے لیے کچھ نہں کر پا رہے
ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے ہر طرف سے اہل اسلام پر طرح طرح کے ظلم ستم ڈھائے جارہے قوت باطلہ اپنی پوری شدومدکے ساتھ اسلام اور مسلمان کی شناخت اور اسلام کی تاریخ کو مسخ کرنے کی کاوش میں ہیں ہمیں دین اور اسلام اور اپنے ایمان اور اپنی نوجوان نسل اور بچوں ایمان بچانے کی سوچ فکر کرنی ہے اس کےلیے ہماری مساجد اور ہمارے دینی سماجی رہنما اعلی کردار ادا کر سکتے ہیں