اس سے قبل پیمرا نے تمام نیوز چینل بند کرنے کا حکم دیا، پیمرا نے کہا میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ 2015 کے تحت براہ راست کوریج نہ کرے، اسلام آباد انتظامیہ کی درخواست پر ہدایات جاری کی گئیں۔ پیمرا کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پوزیشنز براہ راست نہ دکھائی جائیں۔
ریگولیٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ کی درخواست پر یہ ہدایت نامہ جاری کیا گیا جس کے مطابق تمام میڈیا ہاؤسز کوڈ آف کنڈکٹ 2015 کی پاسداری کرتے ہوئے براہِ راست کوریج بند کریں۔
اس کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹس فیس بک اور ٹوئٹر بھی بلاک ہونا شروع ہوگئیں ہیں۔