بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر بس کے مسافروں پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کےنتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہو گئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ اورماڑہ کے علاقے بزی چڑھائی کے قریب پیش آیا، جہاں پر نامعلوم مسلح افراد نے کراچی سے گوادر اور گوادر سے کراچی جانے والی مختلف مسافر بسوں کو روکا۔ مسلح افراد نے مختلف افراد کو ان کے شناختی کارڈ سے شناخت کرنے کے بعد بس سے اتارا، کچھ فاصلے پر لے جا کر ان کے ہاتھ پیچھے سے باندھ کر انہیں فائرنگ کر کے قتل کر دیا، تمام جاں بحق افراد غیر مقامی بتائے جا رہے ہیں۔
واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ او ر لیویز فورس موقع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
میتوں کو اورماڑہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات بھی یکجا کی جا رہی ہیں ۔بشکریہ روزنامہ جنگ