بس کی رکشے کو ٹکر

پنجاب کے شہر بھکر میں بس نے رکشے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ بھکر کے علاقے جیسے والا کے قریب پیش آیا جس میں بس کی رکشے کو ٹکر مارنے سے 6 طالبات اور رکشہ کا ڈرائیور جاں بحق ہوا ہے جبکہ 2 طالبات زخمی ہوئی ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاںبحق ہونے والے 7 افراد کی لاشوں اور 2 زخمی طالبات کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
ریسکیو ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ طالبات امتحان دینے کے بعد امتحانی سینٹر سے رکشہ کے ذریعے واپس آ رہی تھیں۔
علاوہ ازیں حادثے پر مشتعل افراد نے جھنگ روڈ پر احتجاج کیا اور ٹریفک بلاک کر دیا، مشتعل افراد نے حادثے کا سبب بننے والی بس کو آگ لگانے کی کوشش بھی کی، تاہم وہاں موجود پولیس کی نفری نے انہیں روک دیا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

Comments (0)
Add Comment