بلاول بھٹو کودھمکی دینے پر پیپلز پارٹی برطانیہ کی مذمت

انگلینڈ (علی رضا )پیپلز پارٹی برطانیہ عالمی دھشت گرد احسان اللہ احسان کی جانب سے چیئرمین بلاول بھٹو کو دی جانے والی دھمکی کی شدید مذمت کر تی ھے پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری جنرل سیکرٹری اظہر بڑالوی نایب صدر ریاض کوھمروی رابط سیکرٹری سرور رانجھا ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات آغا تنویر اقبال صدر ھیومین رائٹس برطانیہ خواجہ معین الدین سید صدر لیبر بیورو برطانیہ حفیظ بلوچ پیپلز پارٹی گریٹر لندن کے صدر میاں سلیم جنرل سیکرٹری راجہ افتخار نایب صدر اسد نواز سیکرٹری اطلاعات فخر عمران ایڈیشنل سیکرٹری ندیم میوے والا نے اپنے مشترکہ بیان میں عالمی دھشت گرد اے پی ایس کے معصوم بچوں کے قاتل احسان اللہ احسان کی جانب سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو دی جانے والی دھمکی کی شدید مذمت کرتے ھوے کہا ھے موجودہ حکومت کبھی پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف سنتہا رچی اور کبھی عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی کا سہارا لیکر اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام ھونے کے بعد اپنے اتحادی اے پی ایس کے معصوم بچوں کے قاتل مفرور دھشت گرد احسان اللہ احسان کے ذریعے دھمکی دالواتی ھے پوری قوم کو پتہ ھے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی طالبانی دھشت گردوں کی اتحادی اور سہولت کار ھے گذشتہ انتخابات میں طالبان نے پی ٹی آئی کی سہولت کاری کی تھی اب حکومت پیپلز پارٹی کی قیادت کودبانے اور اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کے لیے پیپلز پارٹی کو بلیک میل کرنے کے لیے ایسے اوچھے ھتکنڈے استمعال کررھی ھے لیکن پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت اس قسم کے حربوں سے کبھی بھی دباو میں نہیں آے گی اگر پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت کو کسی قسم کا نقصان پہنچانے کی کوشیش کی گئی تو عوام اس کے خلاف بھر پور مزاحمت کریں گے

Comments (0)
Add Comment