بلاول بھٹو کی مبارکباد
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ورلڈ کپ کے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی پر پاکستان ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ٹوئٹر پر بلاول بھٹو زرداری نے ٹیم کو مبارکباد دی اور لکھا کہ آپ کی وجہ سے ہمیں فخر محسوس ہورہا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو 5 وکٹ سے شکست دی ہے