بلیکبرن میں پاک سرزمین پارٹی کی میٹنگ

بلیک برن ( پ ر ) پاک سرزمين پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری الطاف شاہد نے پاک سرزمين پارٹی بلیک برن چیپٹر کا اعلان ایک تقریب میں کیا جس کے مطابق صدر سلامت احمد بھٹی, سینئر نائب صدرعزیز ساونت, نائب صدر محمد طاہر,نائب صدد راجہ ارشد محمود جنرل سیکریٹری گلزار احمد گوندل,سیکریٹری اطلاعات عامر بشیر,جوائنٹ سیکریٹری ظہیرالدین بٹ ،فنانس سیکریٹری شاہد ندیم کو نامزد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی وائس چیرمین اور سابق صوبائی وزیر شبیر احمد قائم خانی نے تمام ذمیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا آپ نے اپنی صلاحيتيں کو پاکستان اور پاکستانيوں کے وقف کرنا ہے اور برطانیہ میں رہتے ہوئے پاکستان کا تشخص اجاگر کرنا ہے.اور تمام پاکستانیوں کو جوڑنے کا کام کرنا ہے .اس موقع پر پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے سینیئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے بھی خطاب کیا.

Comments (0)
Add Comment