رپورٹ (گل محمد لغاری )شمع نیوز نوابشاہ صدارتی آرڈیننس ترمیمی بل اپنوں کو بچانے اور سیاسی حریفوں کو پھنسانے کا بل ہے,حکومت بوکلاہٹ کا شکار ہے ۔ امجد خانزادہ. پاکستان مسلم لیگ ن تعلقہ سکرنڈ کی جانب سے ملک کی حالیہ صورتحال گہری تفشیش ظاہر کرتے ہوئے اجلاس منعقد کیا گیا اس موقع پر تعلقہ جنرل سیکریٹرہ امجد خانزادہ نے کہا گیا کہ
پاکستان میں احتساب کے نام پر انتقام لیا جارہا ہے کبھی جھوٹے مقدمات میں مفتاح اسماعیل کو گرفتار کیا جاتا ہے تو کبھی سابق وزیر قانون رانا ثنا۶ اللہ تو کبھی احسن اقبال کبھی شاہد خاقان عباسی تو کبھی حمزہ شہباز کبھی خواجہ برادران یہ سب نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے صدراتی آرڈیننس ترمیمی بل اپنوں کو بچانے اور ن لیگیوں کو پھنسانے کابل ہے جسکو پاکستان عوام مسترد کرتی ھے ملک میں احتساب سب کا ہونا چاہیے کوئی بھی یہاں مقدس گاۓ نہیں عوام سب کا برابر احتساب چاہتی ھے پی ٹی آئی کے خانہ بدوش وزیرروں اور سیلیکٹیڈ وزیر اعظم سے سے نا وزارتیں چل رہی ہیں نہ ملک ,جن خانہ بدوشوں سے اپنا گھر نہیں چلا وہ ملک کس طرح چلا سکتے ہیں اس وقت ان خانہ بدوشوں کی وجہ سے پاکستان مساٸلستان بن چکاھے معشیت تباہ ہوچکی ہے بجلی, گیس, ادویات کی قیمتوں اور روز مرہ کی اشیا۶ عوام کی پہنچ سے دور ھوگٸ ھیں عوام خود کشی پر مجبور ہوگئےہیں عوام آج میاں نواز شریف کی حکومت کو یاد کررہے ھیں مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ عوام کی فلاح وبہبود اور ان کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے اقدامات کیے پاکستان مسلم لیگ ن پاکستان کو خوشحال مستحکم اور ترقی یافتہ ملکوں کی صفوں میں دیکھنا چاھتے ھے اور اس کی سلامتی پر کامل یقیقن رکھتی ھے اور عوام کے مساٸل کے حل سے غافل نہیں ہے ان کے حققوق کے لیے اپنی آواز بلند کرتی رہے گی.اس موقع پر ڈاکٹر نعمت اللہ آرائیں,حاجی عبداللہ مغل,ارمان خانزادہ سمیت دیگر اجلاس میں شریک تھے.