لاہور کے علاقے شاہدرہ سے گزشتہ روز اغوا ہونے والے بچے کی لاش پڑوسن کے صندوق سے برآمد کر لی گئی ہے۔
لاہورپولیس کے مطابق 10سالہ تنزیل گزشتہ روز پڑوسن کے گھر گیا تھا، پڑوسن زینب نے بچے کو قتل کر کے اس کی لاش اپنے صندوق میں بند کر رکھی تھی۔
پولیس کے مطابق زینب نے 10سالہ بچے کو منہ پر کپڑا ڈال کر قتل کیا تھا۔
پولیس کے مطابق بچے کی لاش بر آمد کر کے قبضے میں لے لیا گیا ہے جبکہ ملزمہ کو حراست میں لے کر کارراوئی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
پولیس کے مطابق 10 سا لہ تنزیل کے اغوا کا مقدمہ والدین کی جانب سے تھانہ شاہدرہ میں درج کروایا گیا تھا۔بشکریہ روزنامہ جنگ