بھارت نے دلچسپ مقابلے کے بعد سری لنکا کو ہرادیا ایشیاکپ میں سُپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت نے سری لنکا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 41 رنز سے شکست دے دی۔ کولمبو کے پریماداسا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں بھارتی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوور میں 213 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی۔بھارت نے اننگز کا اچھا آغاز کیا تاہم اسے 80 رنز پر پہلا نقصان اٹھانا پڑا۔بھارت کی پہلی وکٹ 80، دوسری 90 اور تیسری وکٹ 91 رنز پر گری جب شبمن گل 19، ویرات کوہلی 3 اور روہت شرما 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ان تینوں کھلاڑیوں کو دونتھ ویلالاگے نے آؤٹ کیا اور بھارتی بیٹرز کی بڑے ٹوٹل تک اڑان کو بریک لگادی۔اس کے بعد کے ایل راہول اور ایشان کشن کے درمیان 63 رنز کی پارٹنرشپ بنی جس نے بھارت کی بیٹنگ لائن کو سنبھالا۔تاہم 154 کے مجموعے پر ویلالاگے نے کے ایل راہول کا اپنی ہی گیند پر کیچ پکڑتے ہوئے انہیں میدان بدر کیا۔ انہوں نے 39 رنز بنائے