بیرسٹر سلطان چوہدری کا میرپور میں خطاب

میرپور(محمد عرفان) صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا صدر منتخب ہونے کے بعد پہلی بار میرپور آمد پر قائد اعظم اسٹیڈیم میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری ظفر انور نے کہا ہے کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور انکے ساتھ آنے والے تمام وزراء اور تمام پنڈال میں بیٹھے کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں متحد و منظم ہے۔ پی ٹی آئی کمشیر میں حکومت میں آچکی ہے ،انشاء اللہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں مسئلہ کشمیر حل کی طرف جائے گا ، پانچ سالہ کے اندر انشاء اللہ کشمیر کو آزادی نصیب ہوگی ، میرپور سمیت آزاد کشمیر بھر میں تعمیر و ترقی کا ایک نیا دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے ، الیکشن مہم کے دوران کیے جانے والے وعدے بہت جلد پورے کیے جائیں گے ، آج ہونے والا استقبال اس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری لوگوں کے دلوں کی ڈھڑکن ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آزاد کشمیر کے لوگوں کو ہر طرح کا ریلیف دینے میں اہم کردار ادا کرے گی ، پی ٹی آئی کی حکومت بہت جلد سیاحت پر کام شروع کر رہی ہے جس سے شہریوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔

Comments (0)
Add Comment