78 واں یوم پاکستان، نہ صرف ملک بھر میں بلکہ دبئی، چین، ترکی،پرتگال ،فرانس،سپین، اور لندن میں بھی بھرپور جوش و جذبہ سے منایا جارہا ہے اور اس موقع پر پاکستانیوں نے اپنے اپنے انداز سے تقریبات کا انعقاد کیا ہے۔واضح رہے کہ 23 مارچ 1940 کو لاہور کے منٹو پارک میں آل انڈیا مسلم لیگ نے وہ تاریخی قرارداد منظور کروائی تھی، جس کے نیتجے میں 7 برس بعد وطن عزیز پاکستان وجود میں آیا تھا۔یوم پاکستان کے حوالے سے بیرون ملک کیا کیا تقریبات منعقد ہوئیں، یہاں دیکھتے ہیں:متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں پاکستانی سفیر معظم احمد خان کی جانب سے ’شکریہ پاکستان‘ کے نام سے یوم پاکستان کے 4 روزہ جشن کا اہتمام کیا گیا ہے۔اس موقع پر مختلف تقریبات کا بھی انعقاد کیا جائے گا، جس میں دبئی کی مشہور شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
