دارالحکومت اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.7 ریکارڈ کی گئی ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی ہےپنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، راولپنڈی میں بھی شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ پنجاب میں لاہور، بہاولپور، لودھراں، میانوالی، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈی جی خان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پنجاب میں ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، سیالکوٹ، منڈی بہاء الدین میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مظفر آباد، باغ نیلم سمیت آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ خیبر پختونخوا میں سوات، نوشہرہ، مانسہرہ، خیبر، پاراچنار سمیت دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ گلگت، دیامر، اسکردو، چلاس، غذر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلوں کے جھٹکوں کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔