تجاوزات کے نام پر سامان سبزیوں سے بھری ریڑیاں الٹا دی


جامشورو(زاہد محمود) ۔میونسپل کمیٹی بھولاڑی بہار کالونی میں تجاوزات کے نام پر عملے کی دادا گیری رھیڑؤں سے سامان سبزیاں گرادی گئی متاثرہ افراد پولیس پوسٹ خورشید پہنچ گئے انچارج کی کارروائی سے انکار
تفصیلات کے مطابق بہار کالونی میں میونسپل کمیٹی انکروجمنٹ اہلکاروں نے سبزی فروشوں کے ٹھیلوں کو گراکر کارروائی شروع کی جس پر سبزی فروشوں اور عملے کے درمیان جھگڑا شروع ہوا متعدد ریڑھیوں اور دوکانوں میں عملے کی طرف سے توڑ پھوڑ
مارکیٹ کمیٹی نے احتجاج کرتے ہوئے مارکیٹ بند کردی عملے کے روئیے کے خلاف اور توڑ پھوڑ کی شکایت درج کرنے پولیس پوسٹ خورشید پہنچے جہاں انچارج حامد اوٹو نے شکایت درج کرنے سے انکار کر دیا جس پر مارکیٹ احتجاج کرتے ہوئے بند کر دی گئی متاثرین نے ایس ایس پی جامشورو اور دیگر حکام سے اپیل کرتے ہوئے عملے کے خلاف کارروائی کی اپیل کی

Comments (0)
Add Comment