اللہ تعالی نے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام جہانوں کے لیے رحمت العالمین بنا کر بیجھا ہے چوہدری محمد احسن جن کے آنے سے دونوں جہاں سج گئے انکے آنے کی آمد پہ لاکھوں سلام رستم اجنالہ چوہدری محمد احسن رئیس اعظم اجنالہ نے اپنے بیان میں کہا کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہمارے لیے مشل راہ ہے ہم کو انکی سیرت کا مطالعہ کر کہ اور اپ کی تعلیمات پر عمل کر کہ زندگی گذارنی چاہیے اس موقعہ پر انجمن غلامان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم انٹرنیشنل یو کے کے صدر اور چیف ایگزیکٹو شمع نیوز چوہدری رستم اجنالہ نے کہا کہ آج کے دن اللہ تعالی نے اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کو کائنات کے لیے رحمت بنا کر بیجھا ہم کو اللہ تعالی کی اس رحمت کا شکر ادا کرتے ہوئے خوب خوشیاں منانی چائیں انہوں نے مزید کہا کہ خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو اپنے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کا میلاد پوری دنیا میں منارہے ہیں اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی اپنے محبوب آقا صلی اللہ علیہ وسلم کا میلاد تا قیامت مناتے رہیں گے ان شاء اللہ چوہدری رستم اجنالہ نے تمام اہل ایمان کو نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک باد بھی پیش کی اور دعا کی کہ اللہ تعالی نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے تمام مسلمانوں کی مغفرت فرمائے تمام مشکلات آسان فرمائے اور روز محشر نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کوہمارے لیے شفاعت کا وسلیہ بنائے اور اپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت ہمارے حق میں قبول فرمائے آمین