ثنا چیمہ کو اس کے باپ، بھائی اور چچا نے قتل کیا


گجرات میں پاکستانی نژاد اطالوی شہری لڑکی کی موت کا معمہ حل کرلیا گیا۔ 26 سالہ ثنا چیمہ کو اس کے باپ، بھائی اور چچا نے غیرت کے نام پر قتل کیا ۔
پولیس کے مطابق گاؤں منگووال غربی میں پاکستانی نژاد اٹلی کی شہری لڑکی 26 سالہ ثناء چیمہ کی موت کو حادثاتی قرار دے کر اہل خانہ نے سپرد خاک کردیا تھا۔
سوشل میڈیا اور اطالوی میڈیا پر یہ خبریں آنے کے بعد کہ ثناء چیمہ کو قتل کیا گیا ہے، ڈی پی او گجرات کے حکم پر تحقیقات شروع کردی گئیں۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کا والد غلام مصطفیٰ اس کی شادی رشتے داروں میں کرنا چاہتا تھا مگر ثناء چاہتی تھی کہ اس کی شادی اٹلی میں ہو۔
پولیس کا کہنا ہے کہ غلام مصطفیٰ نے غیرت کے نام پر اپنے بیٹے عدنان مصطفیٰ اور بھائی مظہر اقبال کے ساتھ مل کر اپنی بیٹی کو تشدد کرکے قتل کردیا۔
پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاہم ملزمان اب تک پولیس کی گرفت سے باہر ہیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ

Comments (0)
Add Comment