جدہ میں پہلے سینما گھر کا افتتاح آج ہوگا

سعودی عرب کے شہر جدہ میں پہلے سینما گھر کا افتتاح آج کیا جائیگا۔
رپورٹ کے مطابق 2019اور 2020کے دوران جدہ میں 5 سینما گھر کھولے جائیں گے ان میں سے پہلے کا افتتاح آج یعنی پیر28 جنوری کو کیا جا رہا ہے۔ سعودی عرب کے شہر جدہ میں پہلا سینما گھر ریڈ سی مال کمپلیکس میں کھولا جارہا ہے جبکہ الاندلس مال، اسٹار ایونیو، ابحر مال اور المسرۃ مال میں باقی چار سینما گھر قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔


ریڈ سی مال کا سینما گھر 12 اسکرینوں پر مشتمل ہوگا، الاندلس مال میں 27 اسکرینیں، اسٹارز ایونیو 9 اسکرین پر مشتمل سینما گھر اسی سال کھول دیئے جائیں گے۔ 2020 کے دوران ابحر مال میں 11 اسکرینیں اور المسرۃ مال میں 6 اسکرین والے سینما گھر قائم ہونگے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

Comments (0)
Add Comment