جرمن میں شہدا کربلا کی یاد میں محفل نعت

(فرینکفرٹ جرمنی) شہزادہ عالم صاحب انچارج اے جی ایم انٹرنیشنل میڈیا یورپ محرم الحرام کی مناسبت سے پاکستان سمیت پوری دنیا میں نواسہ رسول جگر گوشہ بتول امام عالی مقام سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان رفقاء کی دی ہوئی قربانی کی یاد میں محافل اور مجالس منعقد کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں فرینکفرٹ کے نواحی قصبے وائس کرسچن روڈگاو میں جناب سید صفدر شاہ صاحب صدر انجمن غلامان مصطفےٰ صل اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم انٹرنیشنل کی رہائش گاہ پر زیر سرپرستی خادم دین متین چوھدری افضال اقبال آف مراڑیاں شریف چیئرمین اے جی ایم انٹرنیشنل ایک محفل کا انعقاد کیا گیا۔ پیر طریقت رہبر شریعت صاحبزادہ پیر سید منور علی شاہ جماعتی سجادہ نشین آستانہ علی پور سیداں شریف ضلع نارووال نے خصوصی شرکت کی اور خطاب فرمایا. صاحبزادہ علامہ عبدالطیف چشتی الازہری صاحب علامہ قاری محمد صدیق مصطفائی صاحب علامہ قاری شوکت حسین اعوان سید حامد شاہ صاحب گیلانی جنرل سیکرٹری ادارہ پاک دارالسلام طفیل بٹ صاحب کے علاوہ فرینکفرٹ کے ساتھ ساتھ؛ دوردراز علاقوں سے بھی اس عظیم الشان روحانی محفل پاک میں عوام نے بھرپور شرکت کی محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ھوا۔ تلاوت فخرالقراء زینت القراء جناب قاری خاور سعید ساہی صاحب نے کی جو گزشتہ دنوں سپین سے آۓ نعت رسول مقبول اور سید الشہداء کی بارگاہ میں منقبت پیش کی گئی۔ محترم سید زبیر حسین شاہ صاحب ترمذی. چوھدری محمد احسن تارڑ صاحب چیف آرگنائزر انجمن غلامان مصطفےٰ صل اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم انٹرنیشنل ،جناب رانا محمد آصف قادری ،جناب سید افضال حسین شاہ، جناب محمد صدیق مصطفائی محمد عبدالہادی واجد حسین کیانی محمد ندیم سید مجاہد حسین شاہ صاحب اور دیگر نے حاضرین کو اپنے کلام سے محفل کو چار چاند لگا دیئے ۔ آخر میں جناب پیر طریقت سید منور علی شاہ جماعتی نے اپنے خطاب میں حاضرین کو محبت اہل بیت کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی۔ واقعہ کربلا ہم کو ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے۔انہوں نے فرمایا کہ امام عالی مقام کی اس بیمثال قربانی کی بدولت ہی آج ہم اور آپ مسلمان ہیں۔ بقول شاعر یا حسین ابن علی سب پہ تیرا احسان ھے وہ تیرا ممنون ھے جو باضمیر انسان ھے۔ محفل کے اختتام پر اجتماعی دعا کی گئی جس میں عالم اسلام اور پاکستان کے استحکام کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ محفل کے اختتام پر حاضرین محفل کے لیے لنگر کا وسیع انتظام جناب سید صفدر شاہ کی جانب سے کیا گیا تھا۔ رات گئے یہ روح پرور محفل اپنے اختتام کو پہنچی۔ چوھدری افضال اقبال آف مراڑیاں شریف اور سادات برادران نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

Comments (0)
Add Comment