جسٹس انوار الحق لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر،نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس انوار الحق کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقررکر دیا۔
صدر مملکت نے 6 ایڈیشنل ججز کو بھی لاہور ہائی کورٹ کا جج مقرر کردیا ہے جن میں جسٹس مجاہد مستقیم احمد، جسٹس اسجد جاوید غرال، جسٹس مزمل اختر شبیر، جسٹس چوہدری عبدالعزیز، جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس جواد حسن شامل ہیں۔صدرمملکت نے لاہور ہائی کورٹ کے لیے 8 ایڈیشنل ججز بھی مقرر کردیئے ہیں جن میں عاصم حفیظ، صادق محمود خرم، محمد وحید خان، احمد رضا، رسالت حسن سید، انوار الحق، فاروق حیدر اور شکیل الرحمان خان شامل ہیں۔ ان 8 ایڈیشنل ججز کا تقرر ایک سال کے لیے کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ جسٹس محمد یاور علی کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس انوار الحق کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment