سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، اعلی عدلیہ کے سینئر جج کو صدر مملکت کو خطوط تحریر کرنے، اور بیرون ممالک جائیداد ہونے کے معاملے پر وضاحت دینے کیلئے شوکاز نوٹس جاری کی گیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر ہے۔ جبکہ اب سپریم جوڈیشل کونسل نے اعلی عدلیہ کے معزز جج کو صدر مملکت کو خطوط تحریر کرنے، اور بیرون ممالک جائیداد ہونے کے معاملے پر وضاحت دینے کیلئے شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں صدر مملکت عارف علوی کو خطوط تحریر کرنے اور ان خطوط کو میڈیا میں لیک کرنے پر اعتراض اٹھایا گیا۔ اس درخواست پر نوٹس لینے کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل نے اب جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے وضاحت طلب کی ہے۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔ صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے سپریم کورٹ کے سینئر جج کیخلاف موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بیرون ممالک ان کے اہل خانہ کی جائیدادیں ہیں، جو انہوں نے ظاہر نہیں کیں۔