جعلی بینک اکاؤنٹ کا ایک اور کیس سامنے آگیا

کراچی کے فالودہ فروش کے بعد جھنگ کے رہائشی نوجوان کے اکاؤنٹ سے 17 کروڑ روپے نکل آئے، نیب نے نوجوان کوتحقیقات کے لیے آج طلب کرلیا۔

جعلی بینک اکاؤنٹ کا ایک اور کیس سامنے آگیا، جھنگ میں سیٹلائٹ ٹاؤن کے رہائشی نوجوان اسد علی کے اکاؤنٹ میں 17 کروڑ روپوں کا انکشاف ہوا ہے جب کہ اسد علی نے اس سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب ایف آئی اے نے طالب علم کو اکاؤنٹ اور ٹیکس گوشواروں سمیت پراپرٹی کی تفصیل کے ساتھ آج پیش ہونے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، اسد علی کے اہل خانہ ایف آئی اے کا نوٹی فکیشن ملنے کے بعد پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔
نوجوان کے گھروالوں کہنا ہے کہ اسد انجینئرنگ مکمل کرنے کے بعد نوکری کی تلاش میں ہے، اکاؤنٹ میں پیسے کہاں سےآئے انہیں اس حوالے سے کچھ پتا نہیں۔

یاد رہے کہ اورنگی ٹاؤن کے رہائشی عبدالقادر نامی شخص کو ایف آئی اے نے طلب کیا تھا جس پر اسے علم ہوا کہ اس کے نام پر بینک اکاؤنٹ ہے اور اس میں 225 کروڑ روپے کی رقم موجود ہے جب کہ عبدالقادر نے اپنے موقف میں کہا تھا کہ وہ انگوٹھا چھاپ ہے اور 40 گز کے مکان میں رہتا ہے، رقم سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔

Comments (0)
Add Comment