جلد سب چیلنجز سے نکل جائیں گے،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے قوم کو امید دلاتے ہوئے کہا ہے کہ جب برا وقت آتا ہے تو قوم اس سے نکلتی ہے، ہمارے دو مہینے اور مشکل ہیں، یقین دلاتا ہوں سب چیلنجز سے جلد نکل جائیں گے۔وزیراعظم عمران خان کا کراچی میں شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ سب سے بڑی نعمت یہ ملک ہے جو ہمیں اللہ تعالیٰ نے دیا، آنے والے وقت میں دنیا ہماری مثال دیا کرے گی، اس ملک میں باہر سے لوگ نوکریاں ڈھونڈنے آیا کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ جب برا وقت آتا ہے تو قوم اکھٹی ہوتی ہے نہ کہ ڈالر خریدنے لگ جائیں۔ جب ایک گھر پر قرض چڑھ جاتے ہیں تو تھوڑا مشکل وقت گزارنا پڑتا ہے۔ جب برا وقت آتا ہے تو قوم برے وقت سے نکلتی ہے۔ مشکل وقت انسان کو مضبوط اور سکھانے کے لئے آتا ہے۔ انسان صرف کوشش کرتا ہے لیکن کامیابی اللہ تعالیٰ دیتا ہے۔اس سے قبل گرتی ہوئی معیشت کو بچانے کے لیے وزیراعظم پاکستان نے تاجروں کے وفد سے بھی ملاقات کی جس میں ایف پی سی سی آئی، کراچی چیمبرز آف کامرس اور حکومتی نمائندگان نے شرکت کی

Comments (0)
Add Comment