جہلم :عمران خان کا خطاب، جلسہ گاہ خالی خالی

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے جہلم میں خطاب کے دوران جلسہ گاہ پوری طرح نہیں بھرسکا ۔

اس حوالے سے این اے 67 گجرات سے نامزد امیدوار اور پی ٹی آئی کےترجمان فواد چوہدری نے وضاحتی بیان جاری کردیا ہے ۔ فواد چوہدری نے کہا کہ سخت سیکورٹی انتظامات کے باعث لوگوں کو کافی مشکلات جھیلنا پڑیں،ہزاروں افراد اسٹیڈیم میں داخلے سے محروم رہے ۔

جہلم :عمران خان کا خطاب، جلسہ گاہ خالی خالی 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جہلم جلسے میں ہمارے بہت سے امیدوار بھی وقت پر نہیں پہنچ سکے تھے ۔

جہلم جلسے کے دوران پنڈال کا پچھلا حصہ خالی تھا ،صرف خالی کرسیاں ہی نظر آرہی تھیں،عام طور پر عمران خان کے جلسوں میںلوگوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے ۔

جہلم کے جلسے میں بھی شرکا کی اچھی تعداد کی توقع کی جارہی تھی تاہم تحریک انصاف کے چیئرمین جب جلسہ گاہ میں پہنچے تو لوگوں کی تعداد کم رہی اور کافی کرسیاں خالی نظر آئیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ

Comments (0)
Add Comment