حاجی محمد ارشد کے ایصال ثواب کے لیےختم شریف کی محفل مسجدالمدینہ ویانامیں ہوئی

ویانا (عامر صدیق )بروز اتوار مورخہ25 اگست مسجدالمدینہ میں محفل بسلسلہ ایصال ثواب……
گزستہ دنوں میں ہمارے پیارےدوست و بھائی الله دتہ کے والد حاجی محمد ارشد
پاکستان کے شہر گوجرا میں وفات پاگئے تھے. انَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ. (مرحوم) کے ایصال ثواب کے سلسلے
ختم شریف اور قرآن خوانی کا انعقاد مسجد المدینہ ویانا آسٹریا کی انتظامیہ نے کیا۔ جس میں ویانا کی کمیونٹی اور آسٹریا کے مختلف شہروں سے کثیر تعداد میں لوگوں نے بھرپور شرکت کی ۔ قرآن خوانی کے بعد مغرب کی نماز ادا کی گئی بعد نماز کے تلاوت قرآن مجید موعیز محسن نے شرف حاصل کیا نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں سعدت ساجد بٹ نے حاصل کی غلام مصطفی بلوچ نے موت کے حوالے سے خصوصی خطاب کیا اور آخر میں حافظ شبیر نے ختم شریف پڑھا اور دعا کی کہا اللہ تعالیٰ مرحوم حاجی محمد ارشد کی مغفرت فرمایں، جنت میں اعلٰی مقام
عطا کرے اور سب گھر والوں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے آمین ثم آمین.بعد پرگرام سب مہمانوں کو لنگر پیش کیا گیا ۔سب احباب نے اللہ دتہ سے مل کر اظہار افسوس کیا ۔اللہ دتہ نے سب کا محفل ایصال ثواب میں شرکت کرنے کا شکریہ ادا کیا ۔

Comments (0)
Add Comment