لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی وزرا طیش دلاتے ہیں کہ انہیں اسی زبان میں جواب دیا جائے،اب جو ہوگیا ، سو ہو گیا،ہم جمہوری سوچ رکھنے والے لوگ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2014 میں دھرنا ہوا، جعلی اسمبلی، جعلی اسپیکر، جھوٹا اسپیکر کی بات کرتے تھے،اسمبلی میں غلیظ گفتگو کی جاتی رہی اور 8 ماہ کی تنخواہیں وصول کی جاتی رہیں۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر روکنے کی باتیں کی جارہی ہیں، شیخ رشید کہتے ہیں شہباز شریف کو پی اے سی میں نہیں بٹھا سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی اے سی کوئی تفتیشی ادارہ نہیں، آڈٹ کیے جاتے ہیں، حکومت کو سمجھ نہیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ