حکومت کی اتحادی جماعت کا پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت کی اہم اور بڑی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان نے سابق صدر آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر پر پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا،ایم کیو ایم کے اراکین قومی اسمبلی اسامہ قادری، امین الحق اور ڈپٹی اقبال کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے قومی اسمبلی میں ملاقات،ایم کیو ایم رہنما اسامہ قادری نے بلاول بھٹو زرداری کو یقین دلایا کہ وہ پروڈکشن آرڈر کے معاملے پر غیر مشروط طور پر پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔ایم کیو ایم پاکستا ن کے

رکن قومی اسمبلی اسامہ قادری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اتحادی ہونے کے باوجود وہ اپنا موقف رکھتے ہیں،پروڈکشن آرڈر ہر رکن اسمبلی کا حق ہے جو اسے ملنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ کے معاملے پر بھی ایم کیو ایم کا اپنا مقف ہے جسے وہ ایوان میں بیان کریں گے۔واضح رہے کہ رواں ماہ 10 جون کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت مسترد ہونے پر قومی احتساب بیورو (نیب)نے آصف علی زرداری کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا اور اگلے روز عدالت میں پیش کر کے ان کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا۔آصف زرداری کی گرفتاری کے بعد ہونے والے بجٹ اجلاس میں ان کی شرکت کے لیے پروڈکشن آرڈرز جاری نہیں کیے گئے اور اس کے بعد بھی قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے سابق صدر کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہیں کیے جا رہے جس پر پیپلز پارٹی اراکین سراپا احتجاج ہے کبکہ وزیر اعظم عمران خان نے بھی آج دو ٹوک اور واضح الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ نیب میں گرفتار کسی بھی رکن اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوں گے ۔

Comments (0)
Add Comment