ایف آئی اے کے مطابق اگست ،ستمبر اور اکتوبر کے دوران آن لائن فراڈمیں تیزی آئی ،شہریوں کے بینک اکائونٹس سے آن لائن پیسے نکالے گئے ۔ رپورٹ کے مطابق پشاور ریجن میں 100 سے زائد افراد کو آئن لائن فراڈ کےذریعے لوٹا گیا ،ان کارروائیوں میں ملوث افراد کا تعلق صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں سے ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق فراڈ میں ملوث افراد راجن پور، منڈی بہائو الدین ،سرگودھا اور لاہور سے آپریٹ کررہے ہیں ،یہ لوگ اکائونٹ ہولڈر سے معلومات حاصل کرنے کےلئے خود کا بینک سے تعلق ظاہر کرتے ہیں۔
فراڈیے معلومات لینے کے بعد 20 منٹ میں رقم اپنے اکائونٹس میں ٹرانسفر کردیتے ہیں ،جتنے بھی واقعات رپورٹ ہوئے اس حوالے سے اسٹیٹ بینک سے رابطے میں ہیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ